انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کا پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر کہا کہ کوشش ہوگی اچھا کھیل پیش کریں، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے جبکہ بابر اعظم نے کہا کہ

کچھ دیر قبل راولپنڈی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا، پاکستان کی جانب سے آج سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود ڈیبیو کررہے ہیں۔

واضح رہے فیصلہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹ کلئیر آنے پر کیا گیا ہے، انگلش کرکٹ بورڈ نے پلئینگ الیون کی دستیابی سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا، کپتان بین اسٹوکس سمیت سات انگلش کھلاڑی وائرل انفیکشن میں مبتلا ہونے پر میچ کے شروع ہونے تحفطات کا اظہار کیا جارہا تھا، اب میچ شیڈول کے مطابق شروع ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 85 ٹیسٹ میچز کھلیے گئے ہیں۔ 85 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو 25 جبکہ پاکستان کو 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ 39 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں آخری بار 2005/6 میں ٹیسٹ سریز کھیلی گئی تھی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2,0 سے شکست دی تھی۔

پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا جو برابر ہوا۔تیسرا پھر لاہور میں ہوا جس میں پاکستان نے ایک اننگز 100 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

واضح رہے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کےلیے انگینڈ ٹیم پاکستان میں موجود ہے، جبکہ دنوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں