ملک میں بجلی کا بحران سنگین، شارٹ فال 9 ہزار میگاواٹ کو کراس کرگیا

اسلام آباد: ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا،بجلی کا شارٹ فال 9 ہزارمیگاواٹ کوکراس کرگیا جبکہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھنے لگا، ملک میں بجلی کا شاٹ فال ریکارڈ 9 ہزار میگاواٹ کو چھو رہا ہے، کئی علاقوں میں پورا دن صرف 4 گھنٹے بجلی آتی ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 30 ہزار 233 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی کی کل پیداوار 21 ہزار 322 میگاواٹ ہے جبکہ شاٹ فال 9 ہزار میگاواٹ کو کراس کرگیا، بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا، شہری علاقوں میں 16گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی 10سے 12گھنٹے اور گردونواح میں 14سے 16گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے،گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری حکومت سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے ،ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں 22گھنٹے تک کی بھی لوڈشیڈنگ ہے، شاٹ فال میں میپکو ریجن اور پیسکو ریجن شدید متاثر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں