گیارہویں‌جماعت کے فزکس کے پیپر میں سوال کے جواب میں‌علی ظفر کا گانا لکھ دیا، علی ظفر کا دلچسپ تبصرہ

گیارہوں جماعت کے طالب علم نے فزکس کے پرچے میں مشہور گلوکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا،جس کی ویڈیو گلوکار نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے، ردعمل کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک استاد نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جوکہ ان دنوں خوب وائرل ہو رہی ہے اور اس ویڈویو کو گلوکار علی ظفر نے بھی شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ویڈیو میں ٹیچر گیارہویں جماعت کا پرچہ چیک کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ” پرچے میں بچے نے سوالات کے جوابات کے بجائے پرچے میں فضول باتیں اور علی ظفر کا گانا “جھوم “کے اشعار کو لکھ دیا ہے “۔ایک سوال کے جواب میں طالبِعلم نے علی ظفر کے گانوں کے اشعار سے پہلے استاد سے مشکل پیپر بنانے اور خود کا فزکس میں دل نہ لگنے کا رونہ بھی رویا۔

علی ظفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام لکھا کہ “یہ وائرل ویڈیو واٹس ایپ پر موصول ہوئی، میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے، لیکن پھر پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں