پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار فخرِ عالم نے صرف 22 یونٹس کا بل 10 ہزار سے زائد آنے پر کے الیکٹرک سے سوال پوچھ لیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار فخرِ عالم نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں بجلی کے بل کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صرف 22 یونٹس کا بل 10 ہزار 4 سو 83 روپے آیا ہوا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اس بل کی رقم کو اگر 22 یونٹس پر تقسیم کیا جائے تو ایک یونٹ 5 سو روپے کا بن رہا ہے تو یہ کس حساب سے بل آیا ہے۔
@KElectricPk please explain to me how can a 22 units bill be almost Pkr 11,000/- this calculation goes to almost 500 rupees a unit. What kind of absurdity is this? What kind of calculation is this? I feel so so sorry for the people of Pakistan. #Pakistan pic.twitter.com/VsoFP9NJha
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) September 13, 2022
گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ مجھے پاکستانی عوام پر افسوس ہے مگر میں کے الیکٹرک کی تعریف ضرور کروں گا اگر وہ مجھے اس کی وضاحت دیں۔
بعدازاں کے الیکٹرک نے فخرِ عالم کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بل کے پچھلے حصے میں بل کے حوالے سے وضاحت موجود ہے۔
Dear Fakhr,
Breakdown of the bill is mentioned on the back for reviewing convenience. Further detailed information are available in the relevant SROs (1005(1)/2022 and 1424(1)/2022) for FCA against which you have been charged.
For information please visit https://t.co/wi7RSK1TJL pic.twitter.com/McpHq6KGs5— KE (@KElectricPk) September 13, 2022