پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے 3 دن کرائے پر 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا، 76 سرکاری ٹرینوں کے مسافر رعایت سے فائدہ اٹھاسکیں گے، نجی شعبے کے زیر انتظام چلنے والی 18 ٹرینوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔
ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنیوالوں کیلئے خوشی کی خبر ہے، پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر مسافروں کو 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔
پاکستان ریلویز کے مطابق عید الاضحیٰ کے 3 روز 76 سرکاری مسافر ٹرینوں کے مسافر اس رعایت سے فائدہ اٹھاسکیں گے جبکہ نجی شعبے کے زیرانتظام چلنے والی 18 ٹرینوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔
ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سے 12 جولائی تک مسافروں کو رعائت ملے گی، سرسید، فرید، تیزگام، زکریا ایکسپریس میں رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ مہر، مہران، بدر، غوری اور میانوالی ایکسپریس بھی ڈسکاؤنٹ نہیں دے گی۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 13 جولائی سے رعایت ختم اور ساتھ ہی پرانا کرایہ بحال ہوجائے گا۔