کراچی میں عید کی تعطیلات کے دوران بھی او لیولز کے طلباء کے امتحانات جاری ہیں۔
سب لوگ عید منا رہے اور انجوائے کر رہے ہیں مگر او لیولز کے طلبہ و طالبات امتحانات دینے میں مصروف ہیں۔
او لیولز کے طلبہ و طالبات کا عید کے دوسرے دن (آج) کیمسٹری کا پرچہ تھا، کل انگلش کا پیپر ہو گا۔
ایک طالبہ نے اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ پرچہ آسان تھا، آپ کو ہر کوئی خوش نظر آئے گا۔
طلبہ و طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ امتحانی سینٹر کے انتظامات سے مطمئن نہیں، سینٹر اچھی جگہ بنانے چاہیے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجبوری ہے، کیمبرج سسٹم منتخب کیا تھا، اسی کے حساب سے چلنا پڑے گا۔
طلباء کے والدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں بچوں کو امتحان کی تیاری کے لیے اچھا وقت مل گیا۔