محکمہ تعلیم کا سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر بڑا ایکشن

پنجاب کے شہر جہلم میں محکمہ تعلیم کی جانب سے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر بڑا ایکشن لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نے تین اساتذہ کو معطل کر دیا، تینوں اساتذہ سوشل میڈیا پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

معطل ہونے والے اساتذہ غیر اخلاقی میسجز اور سوشل میڈیا سیاسی وابستگی کا اظہار کرتے تھے۔

سی ای او ایجوکیشن ولائت شاہ نے کہا کہ ان اساتذہ کو مس کنڈیکٹ کی کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے معطل کردیا گیا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ مس کنڈیکٹ کی کارروائی سوشل میڈیا پر متنازع مواد شئیر کرنے پر عمل میں لائی گئی ہے۔

سی ای او ایجوکیشن ولائت شاہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو جو بھی سرکاری ٹیچر ممنوع سرگرمی کے لیے استعمال کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں