دعازہرہ کو شوہر سمیت چشتیاں سے حراست میں لینے کے بعد پولیس نے کراچی منتقل کردیا ہے ،آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کو ویمن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ دعا زہرہ کا شوہر ظہیر اے وی سی سی کی حفاظتی تحویل میں ہے۔
یاد رہے کہ اپریل میں کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کو تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد گزشتہ روز چشتیاں سے بازیاب کروایا گیا تھا، دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو لاہور کی سی آئی اے پولیس نے ایک وکیل کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو بازیاب کروا کے 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔