روپے کی بے قدری جاری ، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ نہ رک سکا، روپے کے مقابلے میں ڈالرایک بار مہنگا ہوگیا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، انٹربینک میں آج بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 58 پیسے اضافہ ہوا۔

جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی کا لین دین 229 روپے میں جاری ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 233 روپے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 225 روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں