انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا اور روپیہ کمزور ہوگیا، ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 44 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 202 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا، ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 سے زائد کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز پیٹرول کی ڈبل سنچری کے بعد ڈالر کی بھی دوبارہ ڈبل سنچری ہو گئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 2.38 پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 200.30 کا ہوگیا تھا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔