ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس؛ سپریم کورٹ میں سماعت

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کے خلاف چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ وزیر اعلیی کے انتکاب کے دوران ڈپٹی اسپيکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف چوہدری پرويز الٰہی کی درخواست پر سماعت کررہا ہے۔

سماعت کے آغاز پر سپریم کورٹ بار ایسوی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم چاہتے ہیں کہ صورتحال میں بہتری آئے،کچھ درخواستیں زیر التوا ہیں، پارلیمنٹ اور عدلیہ ملکی نظام کا حصہ ہیں، ہماری درخواست ہے کہ فل کورٹ بناکر سماعت کی جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کا براہ راست تعلق آرٹیکل 63اے والے فیصلے سے ہے، تمام وکلاء کو سن کر کسی نتیجہ پر پہنچیں گے، عدالت کے سوالات کے تسلی بخش جواب ملے تو ضرور بات بنے گی، سپریم کورٹ بار کے سابق صدور کے دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں