کورونا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 779 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس کے باعث مزید 2 اموات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.53 فیصد رہی اور اس دوران 22 ہزار 99 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں کورونا کے 182 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق گزشتہ دنوں کی نسبت کورونا کیسز میں کمی واقعی ہوئی ہے تاہم جن علاقوں میں کورونا وائرس موجود ہے وہاں لوگ ماسک کا استعمال لازمی کریں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں