کورونا سےاموات کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز 2افراد جاں بحق ہو گئے

کورونا سے پاکستان میں اموات کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے ،گزشتہ روز کے کورونا وائرس سے مزید 2 افرادجاں بحق ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 641 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.41 فیصد رہی ،جبکہ119مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں