کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، کیسز میں‌نمایاں کمی

کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں موزی وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، متاثرہ 119 کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 208 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 174 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.22 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں