کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد ریکارڈ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 35 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 679 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 166 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈھائی ماہ بعد کورونا وائرس کے ایک بار پھر سر اٹھانے پر حکومت کی جانب سے ٹیسنگ کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے صحت عذرا پیچوہو نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں کورونا وباء سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کی پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد دیگر امراض میں مبتلا افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اسکے علاوہ 12 تا 18 سال کے بچوں کی انرولمنٹ کے حوالے سے محکمہ صحت نے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات مانگ لی ہے، آئندہ ماہ اگست میں تعلیمی اداروں میں بوسٹر ڈوز کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں