اسلام آباد: گزشتہ دور حکومت میں کورونا ویکسین کی درآمدگی میں بے ضابطگیوں کا انکشافات ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ رپورٹ 2022۔2021 جاری کر دی جس میں انکشاف ہوا کہ گزشتہ دور حکومت میں وزارت صحت نے خام ویکسین کی درآمدگی میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی۔
رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے خام ویکسین کی خریداری ڈریپ کی منظوری اور آڈٹ کے بغیر کی جبکہ وزارت صحت نے 27 لاکھ 44 ہزار خام ویکسین کین سائنو چین سے خریدی۔
کورونا ویکسین کی خریداری سے پہلے ڈریپ سے ایمرجنسی استعمال کی منظوری نہیں لی گئی تھی اور کراچی کی فارما کمپنی کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کے لیے منتخب کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کی فارما کمپنی کو 2 کروڑ 71 لاکھ 61 ہزار روپے خلاف ضابطہ دیئے گئے۔