لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن متحرک ہوگئی، دونوں نے اپنے اپنے اتحادیوں کی رہائش کیلئے ہوٹل میں کمرے بک کروالیے۔
لاہور کے گلبرگ ہوٹل میں چوہدری اینڈ کمپنی کے نام پر 65 کمرے بک کروا ئے گئے ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) کے 65 ارکان موجود ہیں جبکہ نجی ہوٹل میں قیام پذیر ارکان کی لسٹ منظر عام پر آگئی۔
تمام ارکان کے رہنے اور انہیں اسمبلی تک لےجانے کی ذمہ داری سبطین خان کی ہے، تمام ارکان پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کےانتخاب تک ہوٹل میں ٹھہریں گے۔
دوسری جانب حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے مسلم لیگ (ن)بھی متحرک ہوگئی، ن لیگ کی جانب سے تمام ارکان کو لاہور ٹھہرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مسلم لیگ (ن)کے 110 ارکان کیلئے ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں کمرے بک کروائے گئے ہیں۔
(ن)لیگ کے ارکان کو وزیراعلیٰ کےانتخاب تک ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا،22 جولائی کو تمام ارکان کو بذریعہ بس پنجاب اسمبلی پہنجایا جائے گا۔
اس قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے تمام ارکان کو ہوٹل ٹھہرایا گیا تھا ۔