رجسٹرارآفس لاہور ہائیکورٹ نے دورانِ اسکروٹنی درخواست نامکمل ہونے کی بنا پر واپس کردی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع رجسٹرارآفس کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی درخواست کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات مکمل لف نہیں کی گئی تھیں۔
ایڈووکیٹ اعظم نذیرتارڑدرخواست میں مؤقف پیش کیا تھا کہ آئینی روایات کی خلاف ورزی درحقیقت آئین سے انحراف ہے۔ آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے جو پارلیمانی جمہوریت اور آئین کی رو کیخلاف ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ گورنر آفس وفاق اور اتحاد کی علامت ہے اور گورنر کا کام آئین کا تحفظ ہے۔ تحریری آئین میں گورنر کو بادشاہ کی طرح کے اختیارات حاصل نہیں ہیں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ گورنر پنجاب کا درخواست گزار سے حلف نہ لینا سیاسی شعبدہ بازی اور بدنیتی ہے۔ صدر، اسپیکر اور گورنر کے آفس کا کام پارٹی کی پالیسیز کو اختیار کرنا نہیں ہے۔
وکیل درخواست گزارحمزہ شہباز نے مؤقف دیا کہ حلف نہیں لیا جا رہا اس لیے درخواست گزار کے پاس آئینی درخواست دائر کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ گورنر پنجاب کو بلاتاخیر حمزہ شہباز سے وزیر اعلی پنجاب کا حلف لینے کا حکم دیا جائے۔
وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری کی درخواست میں حمزہ شہبازکی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا گیا،
دوسری طرف مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام دستاویزات مکمل کرکے درخواست کل دوبارہ دائرکی جائے گی۔