چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے ایک پروگرام سے دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شیئر کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام میں پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کی میوزک ٹیچر مس وکی نے حدیقہ کیانی کا مشہور زمانہ گانا ’’بوہے باریاں‘‘ گاکر سب کو حیران کردیا۔
Pakistan Embassy College Beijing music teacher Ms. Vicky performing the iconic song ‘Buhe Bariyan’ of @Hadiqa_Kiani at the Pakistan Food and Cultural Festival organized by Embassy to mark 75th Independence of Pakistan at Silk Road International Arts Centre.@PkPublicDiplo pic.twitter.com/hnWOY3xLlM
— Moin ul Haque (@PakAmbChina) August 17, 2022
واضح رہے کہ چین میں پاکستان ایمبیسی بیجنگ کی جانب سے پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی ثقافت اور کھانوں کو فروخت دینے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
مذکورہ وائرل ویڈیو اسی پروگرام کی ہے جسے چین میں تعینات پاکستانی سفیر نے شیئر کیا ہے۔ اس پروگرام میں چینی حکام، حکومتی عہدیداران، کاروباری حضرات، چین میں مقیم پاکستان کمیونیٹی، میڈیا پرسنز سمیت تین سو سے زائد شخصیات نے شرکت کی تھی۔