چین میں طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ سے انسانی اعضاء برآمد ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کے انسانی اعضاء ملے ہیں تاہم اب تک ریسکیو ٹیموں نے حادثے میں تمام 132 افراد کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ فی الحال حادثے کے نتیجے میں کسی بھی مسافر کے بچنے کے کوئی امکانات نظر نہیں آئے ہیں۔
حادثے کی تحقیقات کرنے والے اداروں کا کہنا ہےکہ وہ اب بھی یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ جنوبی چین سے آنے والے طیارے نے اچانک اپنا رخ اتنا تبدیل کیسے کرلیا۔
حکام کا کہنا ہےکہ طیارے کا بلیک باکس مل چکا ہے جو حادثے کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہواہے تاہم بلیک باکس میں موجود ریکارڈ اب بھی محفوظ ہے جسے بیجنگ بھیج کر اس میں موجود ڈیٹا کا تجزیہ کرایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ پر شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید دشواری کا سامناہے تاہم ریسکیو اہلکاروں کو جائے حادثہ سے جہاز کے ملبے میں کچھ انسانی اعضاء ملے ہیں۔