چوہدری شجاعت کا ق لیگ کے آئین میں تبدیلی کا اعلان

سابق وزیراعظم اور شریک بانی مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے آئین میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شجاعت حسین نے کہا کہ پارٹی آئین میں تبدیلی کرکے اپنے خلاف عائد الزامات پر اعتماد میں لینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، میں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے اور مستقبل میں بھی دیتا رہوں گا، غلط بیانی کر کے کوئی عوام کا اعتماد حاصل نہیں کرسکتا۔

رہنما ق لیگ کا مزید کہنا تھا کہ سب ٹھیک ٹھاک ہے اور ٹھیک ٹھاک ہی رہے گا، ملک میں سچ بولنا گناہ بنتا جارہا ہے، آرمی چیف کو جو مداخلت کرنا پڑی اس میں سیاستدانوں کا قصور ہے۔

شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف باتیں کی جارہی ہیں جب کہ انہوں نے مونس الٰہی کے خلاف بھی بہت باتیں کیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ق) کے سینٹرل کمیٹی اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں