چوہدری شجاعت کی حکومت اور اپوزیشن سے اپیل

سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے اپوزیشن اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کے مفاد میں جلسے منسوخ کردیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات محاذ آرائی کے متحمل نہیں، کہا غربت اور مہنگائی سے تنگ عوام جلسوں اور نمبروں کی سیاست سے پریشان ہیں۔ سربراہ ق لیگ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن تو ہمیشہ ہی جلسوں کی سیاست کرتی ہے حیرت ہے کہ حکومت بھی مقابلے میں جلسے کرنے لگ گئی ہے۔

بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت صاحب رائے شخصیت ہیں وزیر اعظم نے چوہدری صاحب کو ہمیشہ عزت دی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے ہم شدت پسندی کی سیاست نہیں کرتے نہ ہی تصادم پر یقین رکھتے ہیں ہماری سیاست کی بنیاد جمہوریت ہے اور عوام کی رائے ہمارے لئے مقدم ہے، اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر عوامی اجتماع کا اعلان کررکھا ہے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) نے بھی تمام مقامی تنظیموں کی ہدایت کی ہے کہ جلسے کے لیے تیار رہیں اور جیسے ہی پارٹی اعلان کرے اسلام آباد کے ڈی چوک کے طرف چل پڑیں۔

اس سے قبل 13 مارچ کو رہنما پیپلزپارٹی رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی جلسہ کرے گی اسی روز وہاں 10 گنا بڑا جلسہ کریں گے،یہ اگر جنگ چاہتے ہیں تو ہرجگہ جنگ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں