امریکہ کے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ تیسری بار بھی ناکام

واشنگٹن : امریکہ ایک بار پھر آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیزی کے ساتھ سفر کرنے والے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کرنے میں ناکام ہوگیا۔ امریکہ کو تیسری بار ہائپر سونک میزائل کے تجربے میں ناکامی کا منہ مزید پڑھیں

دنیا کی دو بڑی جہاز ساز کمپنیوں کا 5 جی فون سروس موخر کرنے کا مطالبہ

دنیا کی دو بڑی جہاز ساز کمپنیوں نے امریکہ سے فائیو جی فون  سروس موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوئنگ اور ائیربس  کی طرف سے ایک خط میں امریکی حکومت سے کہا گیا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے ایوی ایشن کی صنعت پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب ہوں گے، اس سے جہازوں کی سیکیورٹی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے فائیوجی ٹیکنالوجی کے استعمال کو موخر کیا جائے۔ بوئنگ اور ائیربس کے سی ای اوز کی جانب سے امریکہ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو لکھے خط میں ایک تحقیق کا حوالہ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد ہوائی جہازوں کی پروازیں متاثر ہوں گی۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر 2019 میں فائیو جی کا استعمال ہوتا  تو اس سے ساڑھے تین لاکھ کے قریب کمرشل پروازیں اور ساڑھے  پانچ ہزار کارگو فلائیٹس متاثر ہوتیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فائیو جی کی وجہ سے ہوائی جہازوں کے  الیکٹرونک سسٹم میں گڑبڑ پیدا ہو گی۔

نئی آٹو پالیسی کی منظوری، 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز

اسلام آباد: چھوٹی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آ گئی۔ وفاقی کابینہ نے نئی آٹوانڈسٹری اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ نئی آٹو پالیسی کے تحت 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس مزید پڑھیں

دبئی حکومت نے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

دبئی حکومت نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو کرپٹوکرنسی ، ڈیجیٹل اثاثوں ،آپریٹرز اور ایکسچینج کے لیے ایک جامع زون اور ریگولیٹر بنانے کی تیاری پکڑ لی تاکہ نئے اقتصادی شعبوں کو تشکیل دیا جا سکے ۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ مزید پڑھیں

فیس بک نے اسرائیلی اور بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے جاسوسی اور دیگر غیرقانونی سائبر سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا نے ہیکنگ میں ملوث گروپس سے منسلک ایک ہزار 500 فیس بک اور انسٹاگرام پیجز کو ہٹا دیا ہے۔ فیس بک نے 50 ہزار سے زائد افراد کو انتباہ جاری کیا ہے جن کے  بارے میں اس کا خیال ہے کہ 100 سے زائد ممالک میں جاسوسی کی کمپنیوں نے انہیں نشانہ بنایا ہے۔ جاسوسی میں ملوث کمپنیوں میں اسرائیل کی چار اور بھارت کی ایک کمپنی بھی شامل ہیں۔

واٹس ایپ نے ’وائس میسج پری ویو‘ فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے وائس میسج بھیجنے سے پہلے ’’آڈیو پری ویو‘‘ کا  فیچر متعارف کروادیا۔ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے صارفین اب آڈیو پیغام کو دوسروں تک بھیجنے سے پہلے سن سکیں گے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں

گوگل کروم کی نئی ڈیٹ اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے مسئلہ بن گئی

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کے کروم آپریٹنگ سسٹم کے لیے اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز نہایت اہمیت کی حامل ہیں تاہم حال ہی میں جاری کی گئی نئی اپ ڈیٹ بہت سی اینڈروئیڈ ایپس کے لیے مسائل کا سبب بن رہی ہے۔ مزید پڑھیں