پی ایس ایل 7 کیلئے زلمی کا آفیشل اینتھم ریلیز، ماہرہ کی شاندار پرفارمنس

پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم جاری کر دیا گیا ہے۔ ” آیا زلمی ” اینتھم میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس پیش کی ہے۔ ترانے میں پشاور زلمی مزید پڑھیں

انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو جوائن کرلیا

انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائٹیڈ کو جوائن کرلیا۔ ایلکس ہیلز تین روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد پریکٹس سیشن میں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ انگلش کرکٹرز کیلئے مزید پڑھیں

چین نے متنازع سرحد عبور کرنے والے بھارتی شہری کو بھارتی فوج کے حوالے کر دیا

چینی افواج کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے بھارتی شہری کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان مزید پڑھیں

ٹویٹر صارفین کو اسپیس ریکارڈنگ کی سہولت مل گئی

ٹویٹر صارفین کو اسپیس ریکارڈنگ کی سہولت مل گئی، سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے تمام صارفین کو اسپیس ریکارڈ کرنے کی سہولت فراہم کردی۔ ٹویٹر کی جانب سے صارفین کے لیے گزشتہ برس ’اسپیس‘ کے نام سے مزید پڑھیں

انڈر 19 ورلڈکپ: افغانستان نے سری لنکا کو 4 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان مزید پڑھیں

یوٹیوب پر غلط معلومات والے چینلز ہٹانے کے لیے دباؤ

یوٹیوب کوغلط اور جعلی معلومات کے خلاف اقدامات کرنے کی تجویز کی گئی ہے، دنیا بھر سے ‘فیکٹ چیک’ کرنے والے اداروں نے ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر زور دیا ہے کہ وہ جعلی معلومات کی نگرانی کے حوالے مزید پڑھیں

یورپ میں کورونا وائرس کے علاج کیلیے فائزر کی ٹیبلٹ کی منظوری

یورپی یونین میں ادویات کے نگران ادارے نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے فائزر کی گولی ’’پیکسلووِڈ‘‘ کی منظوری دے دی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بروز جمعرات کو کورونا کے علاج کے لیے مزید پڑھیں

امریکہ کی اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

امریکہ نے ایک بار پھر اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ایڈوائزیری میں کہا گیا ہے کہ  متحدہ عرب امارات پرڈرون اور میزائل حملہ ہو سکتا ہے، امریکی  شہری امارات سفر سے گریز کریں۔ ابوظبی پرحملے کے بعد محکمہ خارجہ نے ٹریول ایڈوائزیری جاری کی تھی، جس میں امریکی شہریوں کو امارات نہ جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یاد رہے چند روز قبل ابوظہبی پر حوثیوں نے ڈرون حملہ کیا تھا،  ابوظہبی پولیس کے مطابق ڈرون حملے کے باعث صنعتی علاقےمیں ایندھن لے جانے والے 3 ٹینکرپھٹ گئے، جبکہ ابوظہبی انٹرنیشنل اایئرپورٹ پرتعمیراتی مقام پرآگ بھڑک اٹھی۔  سعودی اتحادی فوج کا کہنا تھا کہ صنعا ہوائی اڈے سے بارود سے بھرے ڈرونز کی ایک بڑی تعداد کو لانچ کیا گیا۔