کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی مقامی عدالت نے لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے پیش نہ ہونے پر اُن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

لاہور کے ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف مقدمے پر سماعت کی۔

کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ کیپٹن (ر) صفدر اسلام آباد کی مقامی عدالت میں مصروفیات کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکتے اس لیے ان کو ایک پیشی کیلئے استثنی دیا جائے۔

عدالت نے کیپٹن (ر) کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف انتشار انگیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں