کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کا 23واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970 میں خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پیدا ہوئے۔
1999 میں لائن آف کنٹرول پر کارگل تنازعہ کے دوران، وہ جرات کی علامت بن کر ابھرے اور گلٹرے میں 17,000 فٹ کی بلندی پر پانچ اسٹریٹجک پوسٹوں کا دفاع کرتے ہوئے ہندوستانی افواج کو بھاری نقصان پہنچایا۔
کیپٹن کرنل شیر خان آج کے دن 1999 میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے اور انہیں ملک کے سب سے بڑے بہادری اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔شہید کے آبائی علاقے صوابی میں آخری آرام گاہ پر پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔آئی جی ایف سی میجر جنرل عادل یامین نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔تقریب میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔تقریب میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔سول اور عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔