کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم اور 52 رکنی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کردیا

کابینہ ڈویژن نے عمران خان اور ان کی 52 رکنی کابینہ کو  ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، ان کے علاوہ 52 رکنی کابینہ کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

ڈی نوٹیفائی ہونے والے وزراء کی تعداد 25 ہے اور فارغ ہونے والوں میں 4 وزرائے مملکت اور 4 مشیر بھی شامل ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان کے 19 معاونین خصوصی بھی فارغ ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں