بشریٰ بی بی کے بھائی کو سرکاری زمین پرقبضےکے الزام میں اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو سرکاری اراضی پر قبضےکے الزام میں تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ پر دیپال پور میں سرکاری اراضی پر قبضےکا الزام ہے۔

ان پر الزام ہےکہ انہوں نے سرکاری مارکیٹ کی زمین غیرقانونی طور پر لیز پر دی اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرایاجس سے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپےکا نقصان ہوا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دیپال پور میں سرکاری جگہ پر قبضہ کراکر دکانیں تعمیر کی گئیں۔

اینٹی کرپشن حکام نے بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو تحقیقات کے لیے 6 جولائی کو اینٹی کرپشن مرکز ساہیوال میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں