لاہور: کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس کےخلاف کریک ڈاؤن، سی ٹی او لاہور کے مطابق کالے شیشوں پر 500 کی بجائے 2500 روپے جرمانہ عائد ہو گا۔
اب تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 22 ہزار چالان کیے گئے ہیں، بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 51 مقدمات درج کروائے گئے جبکہ اپلائیڈ فار، بلانمبری گاڑی و موٹرسائیکل چلانے پر 4 ہزارثالا 213 چالان کیے گئے۔
آفیشل ڈیٹا کے مطابق کالے شیشے لگانے پر 34 ہزار 112 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، کریک ڈاؤن کےلیے سٹی ٹریفک پولیس کی 17 مخصوص ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔