چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں حصہ لینے پر ایم این ایز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، ارکان اسمبلی کی زندگی اور خاندان خطرے میں ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف ارکان اسمبلی اپنے تمام ذرائع استعمال کریں گے، پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم ایم این ایز کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام کارڈ ابھی ظاہر نہیں کریں گے، کچھ دوست ابھی عمران خان کے الزامات کا جواب دیں گے، حکومت کیخلاف مزید لوگ جلد سامنے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے ہم اسلام آباد میں کوئی انارکی نہیں چاہتے، حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے۔