بینکوں اور وزارت کی نااہلی کی وجہ سے حج کیلئے اپلائی کرنیوالے سیکڑوں افراد رل گئے

اسلام آباد: حج 2022 کے لیے اپلائی کرنے والے سیکڑوں درخواست گزار بینکوں اور وزارت مذہبی امور کی نااہلی کی وجہ سے رل گئے۔

قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے 1200 سے زائد درخواست گزار پھنس گئے ہیں جس کا حل وزارت مذہبی امور تلاش کرنے میں ناکام ہے۔

کئی روز گزرنے کے باوجود ابھی تک وزارت کوئی حل تلاش کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جب کہ درخواست گزاروں نے کامیابی کا میسج ملنے پر 9 مختص بینکوں میں رقوم بھی جمع کروادی ہیں۔

تاہم بینکوں کی جانب سے بروقت ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کرنے پر درخواست گزار ناکام قرار دے دیے گئے ہیں اور درخواست گزار بینکوں میں مکمل رقوم کی ادائیگی کے باوجود ناکام ہوگئے۔

وزارت مذہبی امور متاثرہ درخواست گزاروں کو صرف تسلیاں دے رہی ہے اور اس نے سارا ملبہ بینکوں پر ڈال دیا ہے، وزارت مذہبی امور بینکوں پر جرمانہ عائد کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں