بلوچستان کے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) کا کہنا ہے سیلابی صورتحال کی وجہ سے بلوچستان کے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آے نے لکھا کہ فائبر کے تار کٹ جانے کی وجہ سے کیچ، پنجگور، گوادر اور ملحقہ علاقوں میں وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق سیلاب اور بارش کی وجہ سے تین سیلولر موبائل آپریٹرز (ٹیلی نار، زونگ اور یوفون) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جن کی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

پی ٹی اے متاثرہ مواصلاتی نطام کی جلد بحالی کے لیے متعلقہ آپریٹرز کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق یکم جون سے اب تک 201 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ موسیٰ خیل اورسبی میں ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں