وزیراعظم شہباز شریف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بلوچستان کے مزید 5 لاکھ گھرانوں کو شامل کرنے کی ہدایت کردی۔
گزشتہ روز دورہ بلوچستان میں گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گوادر کے سو فیصد غریب گھرانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد فراہم کی جائے گی۔
بلوچستان کے سو فیصد غریب گھرانوں کو بینظیر انکم سپپورٹ پروگرام کے تحت امداد فراہم کی جائے گی.وزیراعظم محمد شہبازشریف@CMShehbaz pic.twitter.com/P80Tsmw9EY
— PMLN (@pmln_org) June 3, 2022
انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بلوچستان کے مزید 5 لاکھ گھرانوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ گوادر کے مستحق ماہی گیروں کی کشتیوں کیلئے مفت انجن فراہم کیے جائیں گے اور پہلےمرحلے میں ماہی گیروں کی کشتیوں کیلئے 2000 انجن دیے جائیں گے۔