متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے گزشتہ روز ہوئے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پاکستان کی جیت پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کیا۔
Baap baap hota he 😄🦁
.#AsiaCup2022 #INDvsPAK2022 #arshdeepsingh #ViratKohli #pakvsindia #PakistanZindabad #INDvPAK #PAKvIND #Rizwan #BabarAzam #PakistanCricket #cricket pic.twitter.com/wGjZ4H1ji0— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) September 4, 2022
مشعال ملک نے قومی ٹیم کی جیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ باپ باپ ہوتا ہے۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور آصف علی کا کیچ چھوڑنے والے بھارتی فاسٹ بولر ارش دیب سنگھ سمیت دیگر ہیش ٹیگ کا اضافہ کیا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔
پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کیا، رضوان نے 71 اور نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔