آسٹریلیا میں‌2 ہیلی کاپٹرز کا آپس میں ٹکرانے باعث ہلاکتیں

آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 2 ہیلی کاپٹرز کے آپس میں ٹکرانے کا واقعہ آسٹریلیا کے شہر برسبن کے علاقے گولڈ کوسٹ میں پیش آیا۔

اس حادثے کی آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، دونوں ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرانے کے بعد سی ورلڈ ریزورٹ سے دور ریت پر گر کر تباہ ہو گئے۔

حکّام کا کہنا ہے کہ ہنگامی بنیاد پر جائے حادثہ تک رسائی مشکل تھی۔

حکّام نے مزید بتایا کہ ان دونوں ہیلی کاپٹرز پر 13 افراد سوار تھے، جن میں سے 4 ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 3 شدید زخمی اور 6 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں