آصف علی اور افغان بالر کی جھڑپ ہیٹ آف دی مومنٹ تھی، محمد یوسف

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ آصف علی اور افغان بالر کی جھڑپ ہیٹ آف دی مومنٹ تھی۔

دبئی میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا آصف علی اور افغان بالر کی جھڑپ کے حوالے سے کہنا تھا کہ میدان میں ایسی چیزیں ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ آصف علی اور افغان بالر کی جھڑپ ہیٹ آف دی مومنٹ تھی۔ پاکستان اور افغان پلیئرز کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم ٹرافی جیتنے کے لیے بھر پور محنت کر رہی ہے۔کھیل کے تینوں شعبوں میں تمام کھلاڑی جان مار رہے ہیں۔

بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم آؤٹ آف فارم نہیں ہیں ، ان کی بدقسمتی چل رہی ہے۔بابر اعظم کے جلدی آؤٹ ہونے پر زیادہ پریشانی نہیں ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ نسیم شاہ کے 2 چھکے جاوید میانداد والے چھکے کی طرح یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے مکمل بلے باز کی طرح ایک جیسی 2 گیندوں پر 2 چھکے لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں