پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے گزشتہ روزحقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر تلے آکرجاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے گھرجاکرتعزیت کی ہے۔
اسدعمرنے اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں لکھا کہ ”ابھی صدف نعیم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کے لئے ملاقات ہوئی۔ اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے“۔
ابھی صدف نعیم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کے لئے ملاقات ہوئی. اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے. اہل خانہ کا کہنا تھا کے وہ صرف اپنی پروفیشنل ذمہ داری نہیں بلکہ دل کے جذبہ سے اس لانگ مارچ کی کوریج کر رہی تھیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 31, 2022
پی ٹی آئی رہنما کے مطابق صدف کے اہل خانہ نے انہیں بتایا کہ وہ صرف اپنی پروفیشنل ذمہ داری نہیں بلکہ دلی جذبہ سے اس لانگ مارچ کی کوریج کر رہی تھیں۔
صدف نعیم لاہور کے نجی میڈیا گروپ ”خبریں“ کے چینل ”فائیو نیوز“ سے وابستہ تھیں۔
دوسری جانب کی سیکٹری اطلاعات پنجاب عندلیب عباس بھی صدف نعیم کے گھرپہنچ گئیں اور لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
عندلیب عباس (سیکٹری اطلاعات پنجاب )کی صدف نعیم کے گھر آمد
لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی :
اللّه پاک صدف نعیم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین pic.twitter.com/gvsABZQguQ
— Andleeb Abbas (@AndleebAbbas) October 31, 2022
سادھوکی کے قریب کنٹینرسے گرکر صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پر صدرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہارکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے مرحومہ کے اہلخانہ کے لیے 50 لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان کیاہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی مالی معاونت کی جائے گی۔