پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
آج نماز جمعہ کے بعد تمام ملک میں احتجاج ہو گا. جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2022
اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہو گا، جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔
My son's message to me last night :Stand tall, come what may. In the grand scheme of things it’s the afterlife that matters, you can face god with no regrets. Don’t let bullies with egos scare you, ultimately justice will be done in this world or the next
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2022
اس سے قبل اسد عمر کا اپنے ایک ٹوئٹ میں بتانا تھا کہ میرے بیٹے نے کل رات مجھے پیغام دیا ہے کہ جو بھی حالات ہوں کھڑے رہیں، مشکلات بعد آنے والا وقت زیادہ اہمیت رکھتا ہے جس کے بعد آپ بغیر کسی افسوس کے خدا کا سامنا کر سکتے ہیں، خود کو خوفزدہ نہ ہونے دیں، آخر کار اس دنیا یا آخرت میں انصاف ہو کر رہے گا۔
واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔
چیئرمین عمران خان لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اِنہیں مزید اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنان نے اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے شوکت خانم اسپتال کے باہر گلدستے رکھے ہیں۔