سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا۔
کینین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے غلط فہمی میں مار دیا، نیروبی ہائی وے پر پولیس نے گولی ماری، جس کار میں ارشد شریف سوارتھے پولیس کو اس جیسی کار کی تلاش تھی۔
کینین میڈیا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے ڈرائیور کے ناکہ توڑنے پر پولیس نے فائرنگ کی، ارشد شریف کو سر پر گولی لگی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔
دوسری جانب کینیا پولیس کی جانب سے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کو غلط فہمی کی بنیاد پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔