راشد نسیم نن چکوکیٹیگری میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانےوالےکھلاڑی

راشد نسیم نے منفرد کارنامے انجام دینے کی روایت برقرار رکھی ہے اور نن چکو کیٹیگری میں دنیا میں سب زیادہ ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

راشد نسیم نے نن چکو کا 13 واں اورمجموعی طورپر78 واں ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ گینز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے راشد نسیم کے نئے ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی ہیں۔

پاکستان کے لیے دنیا میں سب سےزیادہ مارشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں اس مرتبہ انگلینڈ کے چراغ لوکھا کو شکست دی۔

انگلینڈ کے ماسٹر چراغ لوکھا نے1 منٹ میں نن چکو ٹرائی اینگل اسٹیپ 79 بار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ راشد نسیم نے یہ اسٹیپ 88 مرتبہ کرکے اپنی برتری ثابت کردی۔

نن چکو مقابلوں میں راشد نسیم اس سے پہلے امریکا اور چین کو بھی شکست دے چکے ہیں۔

راشد نسیم نے 100 عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں