ارسلان خالد وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ارسلان خالد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معاون خصوصی ہوں گے۔ ارسلان خالد کو تنخواہ، الاؤنسز اور سرکاری مراعات بھی دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ارسلان خالد تحریک انصاف دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں مخالفین کو غدار قرار دینے سے متعلق بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی کال ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

ارسلان خالد پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم میں آپریشنز ہیڈ بھی رہ چکے ہیں۔ مخالفین کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے کا الزام بھی ان پر عائد کیا جاتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں