راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہےکہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اور جلد امپورٹڈ حکومت سےجان چھوٹےگی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی فرار کی تیاریاں شروع ، ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزموں کے نام نکال دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اور جلد امپورٹڈ حکومت سےجان چھوٹےگی جب کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/lLcjYyupqh
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2022
شیخ رشید کاکہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ سے شروع ہو چکا ہے، حکومت سنبھالی نہیں جارہی، یہ این آر او ٹو لینےآئے تھے۔