ارمینا خان کا شوہر کیساتھ خوبصورت برائیڈل فوٹو شوٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا رانا خان نے اپنے شوہر فیصل خان کیساتھ اپنے پہلے فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

ارمینا رانا خان نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر فیصل خان کے ساتھ ہونے والے برائیڈل فوٹو شوٹ سے چند نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں ارمینا خان کو لال رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنے جبکہ فیصل خان سیاہ رنگ کی شیروانی پہنے نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ہمارا ساتھ میں پہلا فوٹو شوٹ ہے‘۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

جبکہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں