تحریک عدم اعتماد : اپوزیشن ارکان کی حفاظت کیلئے ’انصار الاسلام‘ کے کارکن ڈی چوک پہنچ گئے

پارلیمنٹ لاجز میں موجود اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی کی سکیورٹی کیلئے اہم اقدام، جمعیت علمائے اسلام ( جے یوآئی) کی سکیورٹی تنظیم ’انصارالاسلام‘ کے سکیورٹی کارکن ڈی چوک پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے ارکان کے لاپتہ کیے جانے اور سکیورٹی پر خدشات ظاہر کیے تھے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ انصار الاسلام کے کارکن اپوزیشن کے تمام ارکان کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے جس پر اب اسپیکر کو اجلاس بلا کر ووٹنگ کرانی ہے۔

اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ ان کے ارکان کی تعداد کم کرنے کیلئے گرفتاریاں یا ارکان کو  غائب کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں