اینجلینا جولی کا مزید دو روز پاکستان میں رکنے کا امکان

اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر، ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کے مزید دو روز پاکستان میں قیام کا امکان۔

اینجلینا جولی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی۔

دورے کے پہلے دن انجلینا جولی نے سندھ میں دادو کے پانی میں گھرے علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور کشتی کے ذریعے بھی متاثرہ علاقوں میں گئیں۔

انجلینا جولی اس سے پہلے 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین سے ملاقات کیلئے بھی پاکستان آچکی ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی پاکستان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں