امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے خارج کردیا

امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے خارج کردیا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستان کا سٹیٹس بہتر کردیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ٹریفکنگ ان پرسن کی سالانہ رپورٹ 2022 جاری کردی ہے جس میں پاکستان کو درجہ ٹو کی واچ لسٹ سے نکال دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی میں نظر ثانی کی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا ریکارڈ بہتر نہ ہونے پر 2018میں واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نامناسب اقدامات کے باعث پاکستان کو مسلسل 2 سال تک درجہ دوم کی واچ لسٹ میں رکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں