حماد اظہر نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنی ہی بنائی حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا ردعمل دیکھ کر آپ گھبرا چکے ہیں، ان کے پہلے دن میں ہی چینی مہنگی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہےعوامی ردعمل دیکھ کران کووزیرنہیں مل رہے، ملک میں امپورٹڈ حکومت کا راج ہے، ملک کو غلامی کے دور میں دھکیل دیا گیا، ایک ہی دن میں چینی کی قیمت بڑھ گئی۔
حماد اظہر نے کہا کہ دوسرے روز گھی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، نئے وزیراعظم نے آتے ہی 3 نئے کیمپ آفسز ڈکلیئرکر دیئے، 3200 سیکیورٹی اہلکاراپنے کیمپ آفسز پر تعینات کردیئے گئے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انصاف صحت پروگرام ختم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، امریکا نے اپنی ہی بنائی حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا ہے۔