الہان ​​عمر کی آزاد جموں و کشمیر کے صدر سے ملاقات

امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان ​​عمر کی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات ہوئی جس کے بعد وفد نے لائن آف کنڑول کا بھی دورہ کیا جہاں ایل او سی پر سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال بریفنگ دی گئی۔

امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان ​​عمر نے کہا ہے کہ وہ امریکی کانگریس اور بائیڈن انتظامیہ کو بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کریں گی۔

اس دوران الہان عمر لائن آف کنڑول پر بھارتی جارحیت کے ننیجے میں زخمی ہونے والوں سے بھی ملاقات کی۔

الہان عمر کی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ کانگریس میں کشمیر کے سوال اور ہندوستانی حکومت کے مسلم مخالف اقدامات پر مزید بات چیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے مذمتی بیانات اور ہندوستان کے ساتھ مسئلہ اٹھانے میں کامیاب ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں