افغان شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق مزار شریف کی مسجد میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔

افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافےکا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں