عدم اعتماد کی دھمکی جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ظہور بلیدی کے رویے پر بہت افسوس ہے، عدم اعتماد کی دھمکی کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

ایک بیان میں میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ مجھے ایک دن ملے یا سو دن عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، ناراض بلوچوں سے ہر جگہ مذاکرت کیلئے تیار ہیں اور ڈاکٹرز کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد سے متعلق مکمل اختیار بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی ) کے ایم این ایز کو دیا ہے، بی اے پی کے وفاقی نمائندوں کو بلوچستان کیلئے جو ٹھیک لگے وہ فیصلہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں